Laaltain

ہمارے لیے لکھیں۔

گندی روح روتی رہے گی؟

test-ghori

test-ghori

24 اکتوبر, 2016

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

گندی روح روتی رہے گی؟

[/vc_column_text][vc_column_text]

تم
جس کی ہڈی ہڈی پر
گوشت اور چربی پر
روح اور گرمی سردی پر
میرے تمام گناہ فرض ہوئے ہیں
تم
سانسوں کی مشقت میں گھنٹی بجو گی؟

 

قصّے مختصر کرنے والے
میری کہانی میں جان ڈال دے

 

اے چشمِ قدر
تمھاری بینائی نے مجھے جنا ہے
خدا کے لیے
اب پلک جھپک لو
خدا کی قسم
میرے ماں باپ نے جھوٹ بولا ہے
میں نے اس دلدلی گہرائی سے جنم لیا ہے
جس کے پانیوں پر زندگی مایوس بیٹھی ہے
میرے سینگوں پر شیطان کے بھجن لکھے ہیں
میری زبان پر خدا کی حمد و ثناء ہے
جسم رکا ہوا اور روح رواں ہے
میں کھینچا تانی سے بنا ہوں
مجھے توڑ کر دیکھو
ایک حیران دباؤ ہے بڑھتا ہوا
میں اپنے واقعے سے الجھا ہوا ہوں
تم مجھے بچا سکتی ہو

 

فرشتے
اپنے پروں کو آگ لگا کر
وقت کا سور بھون رہے ہیں
ایک جانور
اپنی زمین پر تھوک کر
مرنے چلا ہے
اور خدا کی تمام نظمیں
لمبائی میں لیٹی
دھوپ سینک رہی ہیں
گرد و غبار میں اٹا ہوا
یہ منصوبہ نفرتوں کا
محبتوں سے سینچا ہوا
اپنے اختتام کو کھرچتا ہوا
پوچھتا ہے
مجھ پر انصاف کون کرے گا؟
ہے کوئی کالی روح کا سفید جسم؟
جس کی آواز میں
گھنٹی بج سکتی ہے
جو مجھ پر
سورج چھڑک سکے
یا یہ گندی روح روتی رہے گی؟

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]