Laaltain

چُپ

21 جنوری، 2017
چُپ
دروازہ مت کھولو
کہ باہر سوال آئے ہیں
جن کو پناہ دینا
جرم گردانا گیا ہے

 

آقاوں کی سہولت کو
ہم اپنے عقوبت خانے
خود میں لئے پھرتے ہیں
کہ ہم، وہ نسل ہیں
جو اپنی تصویروں کے باہر
کبھی مسکرا نہ سکیں گے

 

تم لب کشائی کی پاداش میں
انتظار میں تبدیل کر دیئے گئے
جو غم سے بھی زیادہ طویل ہے
اور انتظار بھی کیا
کہ بھلا کس کو خبر
گمشدہ چیزیں کہاں جاتی ہیں

Image: Tammam Azzam

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *