Categories
شاعری

چاند میری زمیں پھول میرا وطن

سلمان حیدر: میرے دہقان فاقوں کے مارے ہوئے
سینچ کر خون سے کھیت ہارے ہوئے

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

چاند میری زمیں پھول میرا وطن

[/vc_column_text][vc_column_text]

چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے دہقان فاقوں کے مارے ہوئے
سینچ کر خون سے کھیت ہارے ہوئے
لوٹ کر لے گیا پھر وڈیرہ کوئی
میرے کھیتوں کی مٹی کے لعل و یمن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن

 

میرے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار کیوں
ہر گھڑی لڑنے مرنے پہ تیار کیوں
اس کی تکفیر کیا اس سے تکرار کیوں
کیوں لہو میں نہائے ہیں کوہ و دمن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن

 

میرے فوجی جواں جراتوں کے نشاں
مارتے بس نہتوں کو ہیں گولیاں
کچھ کی لاشیں برہنہ ملی ہیں ہمیں
اور کچھ کو ملا بوریوں کا کفن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن

 

ڈالروں سے گھر اپنے سجائے گئے
میرے بیٹوں کو فتوے سنائے گئے
کچھ تو کشمیر کو جا کے لوٹے نہیں
اورکچھ سٹریٹیجک ڈیپتھ میں ہیں دفن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

By سلمان حیدر

لکھاری تنقید میں ایک اردو ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف ٹیکساس اور آسٹن میں وزٹنگ اسکالر اور ڈان اردو میں بلاگ نویس ہیں۔ انہیں تھئیٹر، ڈراما اور ثقافت سے گہرا شغف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *