پریشر ککر کی تقلید
میں کچن میں لوٹا تو وہ میرے سنک کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑا تھا
مندی ہوئی آنکھوں کے ساتھ کسی ادق زبان میں بڑبڑاتے ہوئے اس نے میرا مہمان بننے سے معذرت کی
ہم چمگادڑ سبزیوں کا احترام کرتے ہیں
سنک میں چھلی ہوئی گاجروں کی اترن اور کٹے ہوئے ٹنڈ کھڑے پانی میں تیر رہے تھے
اس نے جانے سے پہلے مجھے دالوں کے ماننے والے سے ملانے کا وعدہ کیا
دالوں کا ماننے والا مچھلی کے پیروکار کے ساتھ آیا
وہ چوڑے پتوں والی سبزیوں کے جنم دن کا میلہ دیکھنے جا رہے تھے
میں نے شوق اور حیرت کو ٹوکری میں ساتھ رکھ لیا
رش کی وجہ سے ہم چھلکوں پر پھسلتے ہوئے میلے سے لوٹ آئے
دن ڈھل گیا تھا اس لیے ہم نے حشرات اور چوپایوں کے عقیدت مندوں کا مناظرہ ٹی وی لاونج میں دیکھا
چھ ٹانگوں کی تقدیس گانے کے بیچ بھگڈر مچ گئی
ہم سموں تلے کچلے جانے سے بال بال بچنے والے اداکار کا انٹرویو سنتے سنتے بور ہو گئے
میں نے انہیں اپنے الحاد کا بتانے کے بعد پانی سے تواضع کی
وہ میری تھل تھل کرتی توند کی طرف بدتمیزی سے دیکھتے رہے۔۔۔۔۔