Laaltain

میرے شہر کی فصیل پہ خدا بیٹھا ہوا ہے؟؟

26 اکتوبر، 2016

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

میرے شہر کی فصیل پہ خدا بیٹھا ہوا ہے؟؟

[/vc_column_text][vc_column_text]

کیا تم ہمیں ڈھونڈ سکتے ہو؟
ہم جو زمین کی تہہ میں کھو گئے
اور ایک زمانے سے کوئی ہمیں کھوجنے ہی نہیں آیا
ہماری تصویریں سڑکوں پہ وہ گاڑیاں
گنتی رہتی ہیں
جن کا دھواں سانس کی نالیو ں میں گرتا ہے
بے داغ اور بے شکن لباس کے عادی
اپنے اندر کا سیوریج نظام
درست کرنے کا کب سوچیں گے؟

 

دیکھو! ہمارے شہر میں آ نکھیں کھولنے کا تہوار مت منانا
یہاں مشعلوں میں زبانیں جلائی جاتی ہیں
اور مکانوں کے دروازے کھلنے سے پہلے پہلے
لوگ لاپتہ ہو جاتے ہیں

 

سیاہ دن کی ڈائری میں ان چہروں کی راکھ
ایک تصویر جوڑتی ہے
جنہیں پچھلے سفر میں راستے لکھا گیا
اور زنجیر کی کڑیوں سے کچھ جھنڈے بنا کر
وہ ہاتھ دفن کر دیئے گئے
جو گم شدہ اشتہاروں میں “بازیابی” کا ذکر کرتے تھے !!

Image: Balochistanpoint.com
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *