Laaltain

میری تاریخ کا لنڈا بازار

27 اپریل، 2017
میری تاریخ کا لنڈا بازار
ساری دکانیں اک اک کر کے گھوم آیا ہوں
لیکن اب تک ننگا ہوں
سارے سورما شاید میرے قد سے بہت بڑے تھے
ان کے کپڑے میرے جسم پہ جانے کیسے فِٹ آئیں گے
ایسی ایسی ہیبت ناک ذرہ بکتر میں چھپ کر
میں تو شاید گم ہو جاؤں
اس تاریخ کے میلوں پھیلے بازاروں میں
میرے ناپ کا کوئی کوٹ نہیں ہے
شاید میرے قد کا کوئی سورما نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *