[blockquote style=“3”]
عشرہ — دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ادریس بابر
[/blockquote]
مزید عشرے پڑھنے کے لیے کلک کیجیے۔
دنیا دو کلاسوں میں تقسیم ہے
فیس بک پر مکڈونلڈ کے برگر کی تصویر لگانے والوں
مکڈونلڈ کے ساتھ روڈسائیڈ برگر کھانے اور مکڈونلڈ کا چیکڈ ان لگانے والوں میں
ٹویٹر پر ٹائم ضائع کرنے والے ناکام لوگوں
ٹویٹر پر زیادہ ٹائم ضائع کرنے والے زیادہ ناکام لوگوں میں
آٹھ گھنٹے تک کام کر کے پیسے کمانے والوں کو کیا علم
صرف ایک اسٹیٹس آپ کو سب سے مہنگی کتاب پڑھوا سکتا ہے
سینما لے جا سکتا ہے، ہرن مینار دکھا سکتا ہے
کون کہتا ہے تم غریب ہو، فقط اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں
دنیا بھر کے رنگ بازو ایک ہو جاؤ