Laaltain

عشرہ / قصہ ء پاک و ہند ما قبلِ قدیم

4 اکتوبر، 2016

[blockquote style=”3″]

عشرہ — دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ادریس بابر

[/blockquote]

مزید عشرے پڑھنے کے لیے کلک کیجیے۔

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

قصہ ء پاک و ہند ما قبلِ قدیم

[/vc_column_text][vc_column_text]

لادے بموں سے سینے
میزائلوں سے شانے
تند ایٹمی طنابیں
تیز آتشی نشانے

 

اندر سے پر، نمانے
‘مانی’ کو ترسے نکلے

 

ادھڑی ہوئی جرابیں
اکھڑے ہوئے مسوڑھے
لڑنے کو گھر سے نکلے
ستر برس کے بوڑھے!

 

(مانی = روٹی یا کھانا، سندھی میں)

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *