Laaltain

ہمارے لیے لکھیں۔

شفا میڈیکل کالج میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی

test-ghori

test-ghori

18 ستمبر, 2014
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل , پی ایم ڈی سی نے شفا کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کو تعلیمی سال 2014-15 میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کونسل کی جانب سے یہ پابندی اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد عائد کی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق کالج پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے قانونی الحاق ہو جانے تک نئے طلبہ کو داخلہ نہیں دے سکتا ۔
عدالت نے 17 ستمبر کو شفاء میڈیکل کالج کے طلبہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے بعد حکم امتناعی جاری کیا ہے۔کالج اس سے قبل بحریہ یونیورسٹی سے ملحق تھا تاہم میڈیکل کونسل سے الحاق نہ کر نے کے باعث تین سو سے زائد طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے۔
پی ایم ڈی سی کی قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل نے عدالت کے حکم پر عملدرآمد اور ملک میں طب کی معیاری تعلیم کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اس سے قبل بھی ناکافی تدریسی سہولیات کی بنا پر 12 میڈیکل کالجز میں داخلوں پر پابندی عائد کر چکی ہے۔