[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
خدا ہم سے ملنا چاہتا تھا
[/vc_column_text][vc_column_text]
جس دن خودکشی کرنے والوں کا دن منایا گیا
ہم نے دنیا بھر کی گھڑیوں سے
دو، دو منٹ نکال دیے
لوگ پہلے سے زیادہ شور کرنے لگے
اتنا شور ۔۔۔کہ ان کی زبانیں قتل کرنے کا
فتویٰ آ گیا
ہم نے دنیا بھر کی گھڑیوں سے
دو، دو منٹ نکال دیے
لوگ پہلے سے زیادہ شور کرنے لگے
اتنا شور ۔۔۔کہ ان کی زبانیں قتل کرنے کا
فتویٰ آ گیا
ہمارے نام کا دوسرا مطلب گناہ تھا
یہ اس وقت کی بات ہے
جب ہم نے آسمانوں میں
پھانسی گھاٹ
اور بارشوں کی کمین گاہیں نہیں ڈھونڈی تھیں
لوگ ہمیں ہمارے ساتھ مل کر
بد دعائیں دیتے ہیں
جب ہم ان کی نیندیں دروازوں کے ساتھ
با ندھ کر
محلے کی مسجدوں میں
اعلان کرتے اپنی گمشدگی کا
اور۔۔۔گھنٹیا ں رات بھر بجتی رہتیں
(مگر لوگو ں کو نہیں پتہ کہ ان کے کان گل چکے ہیں)
یہ اس وقت کی بات ہے
جب ہم نے آسمانوں میں
پھانسی گھاٹ
اور بارشوں کی کمین گاہیں نہیں ڈھونڈی تھیں
لوگ ہمیں ہمارے ساتھ مل کر
بد دعائیں دیتے ہیں
جب ہم ان کی نیندیں دروازوں کے ساتھ
با ندھ کر
محلے کی مسجدوں میں
اعلان کرتے اپنی گمشدگی کا
اور۔۔۔گھنٹیا ں رات بھر بجتی رہتیں
(مگر لوگو ں کو نہیں پتہ کہ ان کے کان گل چکے ہیں)
کوئی آدمی اس گلی میں رات گئے تک
چلتا رہتا ہے
جسے تمہارے نام سے موسوم کیا گیا
اورانتظار کے ۔۔۔۔ سائن بورڈ پر
ہماری گیلی آنکھیں چپکا دی گئیں
جنہیں جب بھی اکھاڑنے کی غلطی کی جائے گی
زندگی سے ہمارا نام و پتہ
خارج کر دیا جائے گا !!
(کیا اسے خدا کی آخری دھمکی سمجھ لینا چا ہئیے؟)
چلتا رہتا ہے
جسے تمہارے نام سے موسوم کیا گیا
اورانتظار کے ۔۔۔۔ سائن بورڈ پر
ہماری گیلی آنکھیں چپکا دی گئیں
جنہیں جب بھی اکھاڑنے کی غلطی کی جائے گی
زندگی سے ہمارا نام و پتہ
خارج کر دیا جائے گا !!
(کیا اسے خدا کی آخری دھمکی سمجھ لینا چا ہئیے؟)
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]
One Response
iss article ka marqab kia ha.? i need to read more about this writer.
Admin can you please help. kaho ge tu bhai aap ke office aa ke iss writer ki writings le ln ga. or hukam. but you know 2 raaton se soya ni iss writing ki waja se.