اٹلس گلوب رکھ دو
تھوڑی دیر کے لیے معلوم سے باز آو
نیلے دن میں گھومو
سانس لینا عظیم واقعہ ہے
خوشبو سے ملو
پھول کا کھلنا دیکھو
کس عجلت میں ہو
خود سے بنائے گئے اضطراب میں کیا کھیل کھیلو گے
تمہارا سکرپٹ بدل چکا ہے
تمہارا کردار اس کھیل میں جینا تھا
ہمیں زندہ رہنا چاہیے
پھول، لڑکیاں، بادل، شام، درختوں کے جھنڈ سے اگتا سورج دیکھنے کے لیے
ہمیں زندہ رہنا چاہیے
چہروں پہ ہنسی آنکھوں میں روشنی دیکھنے کے لیے
ہمیں زندہ رہنا چاہیے
خواب اور ستارے دیکھنے کے لیے
ٹنل سے باہر جہاں زندگی ہے اسے جیو
گہرا سانس لو
ہوا چلتی دیکھو