پُرسہ
کچے ماس کی باس آتی ہے
اجلے خواب کے دروازے میں کتوں کی بھونکار بچھی ہے
اجلے خواب کے دروازے میں کتوں کی بھونکار بچھی ہے
پُرسہ دارو!
پُرسہ داری کتنا مشکل کام ہے
یعنی کہر ذدہ خاموشی کے زنگار میں لپٹی "یکتائی” پر فقرے کسنا
خبروں میں ان تابوتوں کی گنتی کرنا
جن میں ٹھونکی جانے والی میخیں
مریم کے بیٹے کے خون پہ اتراتی ہیں
وقفے وقفے سے غالب کے سوندھے شعر کی خوشبو پینا
سوشل سائٹ پر اونگے بونگے شعر کی کِھلی اڑتے دیکھ کے ہنسنا
ہنسنا زور سے ہنسنا
"جیسے پاگل ہنستے ہیں”
گاہے گاہے رو بھی دینا
اور سو جانا
پُرسہ داری، کتنا مشکل کام ہے
پرسہ دارو!!!!

Ali zerak bila shuba aek jadeed shair hai…jis ki nazmo mai aj k ehd k insan k seny mai aatki hui bay awaz siski boht shoor sy sunae dyti hai….geo bhai…