“اس لوڈشیڈنگ نے تو پریشان کر رکھا ہے۔ روزانہ 12 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔”
“ایسا کیوں ہے؟ ”
“مردود کہتے ہیں آپ کے علاقے میں کنڈا سسٹم بہت عام ہے، یہ اسی جرم کی سزا ہے۔ اب بتاو کرے کوئی بھرے کوئی! چار اے سی ہیں ہمارے گھر میں، جب ایک ساتھ چلتے ہیں تو گھر کو یخ کردیتے ہیں۔ کمبخت گرمی ہے ہی اتنی ۔۔۔کیا کریں۔ لیکن جیسے ہی بجلی جاتی ہے، گھر تنور ہو جاتا ہے!”
“اچھا تو پھر تو آپ کا بل بہت آتا ہوگا؟؟”
“نہیں بل تو صرف 2ہزار آتا ہے!”
“صرف 2 ہزار؟؟؟وہ کیسے؟”
“وہ ہم نے سسٹم کروا رکھا ہے ناں!”
“مطلب یہ کہ آپ نے بھی کنڈا ڈال رکھا ہے؟”
“بکواس مت کرو چور نہیں ہیں ہم! بس مجبور ہیں!”