[blockquote style=“3”]
عشرہ — دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ادریس بابر
[/blockquote]
مزید عشرے پڑھنے کے لیے کلک کیجیے۔
خرگوش کے کان پہ جوں رینگی
نہ جادوگر کے ہیٹ کو گزند پہنچی
نہ اس کے بوٹ کی پالش ہی بگڑی
نہ جادوگر کے ہیٹ کو گزند پہنچی
نہ اس کے بوٹ کی پالش ہی بگڑی
ہجوم کی تھکی تھکی نظریں جس پر جمی ہوں
کم، بہت یا بالکل غیر محفوظ
زیاده راستے نہیں بچ رہتے اس کے واسطے
کم، بہت یا بالکل غیر محفوظ
زیاده راستے نہیں بچ رہتے اس کے واسطے
سچ، بیشک ادھورا سچ
بولتے ہی آنکھ اوجھل ہو جانا چاہیئے
غائب ہو جانا چاہیے۔۔۔ مکمل طور پر
آپ جادوگر ہوں، چاہےان چاہے خرگوش
بولتے ہی آنکھ اوجھل ہو جانا چاہیئے
غائب ہو جانا چاہیے۔۔۔ مکمل طور پر
آپ جادوگر ہوں، چاہےان چاہے خرگوش