Laaltain

کفارہ

11 جولائی، 2017

ایک شور ہے
ہمارے درمیان
چپ چاپ بیٹھا ہوا
جیسے
کسی کائنات کا وقت ہو
چپ چاپ بیٹھا ہوا
نہ تماشائی ہے
نہ مداری ہے
یہ کہانی کار ہے
یہ توڑنے جوڑنے کی خصلت کی قدیم روایت
کا باپ ہے

میں بزدل نہیں ہوں
میں اپنے گناہ کی گرفت میں ہوں
میں اعلانیہ کرتا ہوں
اپنی بقیہ روح کا سودا
صرف پانچ سال دے دو
کچھ چیزیں پیچھے توڑ آیا ہوں
کچھ غلطیاں جوڑ آیا ہوں
تم خدا ہو ماؤں والے تو جانے دو
مجھے اپنے پرانے ہاتھ توڑ کر آنے دو
اپنے شکار واپس جوڑنے دو
اگر تم خدا ہو ماؤں والے
تو کرلو سودا
تمہارا کیا جاتا ہے؟
تم تو شور ہو
چپ چاپ بیٹھے ہوئے
تمھارے توڑنے جوڑنے کی کونسی پکڑ ہونی ہے
پکڑ ہونے کے لیے دل ہونا چاہیے

Image: Andrey Bobirs

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *