[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
میں خود کو پکارنا چاہتا ہوں
[/vc_column_text][vc_column_text]
میں نہیں جاننا چاہتا
کہ مجھے کس نے گلی کے کونے میں دیکھا تھا؟
جب ایک آنکھ میرا جسم چھوڑ کر
کسی پچھلی صف میں گر گئی تھی
اور دوسری سے میں دیکھتا رہا بے پناہ سفید چہروں کو
جن کی سرخی اخبارو ں نے جذب کر لی
میں ایک سطر سے زیادہ نہیں جی سکا
کہ مجھے کس نے گلی کے کونے میں دیکھا تھا؟
جب ایک آنکھ میرا جسم چھوڑ کر
کسی پچھلی صف میں گر گئی تھی
اور دوسری سے میں دیکھتا رہا بے پناہ سفید چہروں کو
جن کی سرخی اخبارو ں نے جذب کر لی
میں ایک سطر سے زیادہ نہیں جی سکا
موت ۔۔۔ایک ایسی کتیا
جو مجھے دیواروں میں قید نہیں دیکھ سکی
میں زندگی پر بھونکتے بھونکتے باؤلا ہو گیا
لیکن میری زنجیر ٹوٹنے میں نہیں آئی
میرا باپ ۔۔۔۔
کس قبر پہ پھول چڑھا کرزور زور سے ہنستا ہے
میں نہیں جا نتا !!
خدا کی قسم !
میں نہیں جانتا
میری ماں دروازے سے اپنا دو پٹہ باندھ کر
کس پر چیختی ہے ۔۔۔باہر مت جاؤ
وہ تمہاری خوشبو سونگھ لیں گے!!
جو مجھے دیواروں میں قید نہیں دیکھ سکی
میں زندگی پر بھونکتے بھونکتے باؤلا ہو گیا
لیکن میری زنجیر ٹوٹنے میں نہیں آئی
میرا باپ ۔۔۔۔
کس قبر پہ پھول چڑھا کرزور زور سے ہنستا ہے
میں نہیں جا نتا !!
خدا کی قسم !
میں نہیں جانتا
میری ماں دروازے سے اپنا دو پٹہ باندھ کر
کس پر چیختی ہے ۔۔۔باہر مت جاؤ
وہ تمہاری خوشبو سونگھ لیں گے!!
Image: Bryan Charnley
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]