Categories
شاعری

عشرہ // پَسنی میں پِسنا

ادریس بابر: بچے بالٹیاں لے کر بھاگے، میں ڈر گیا
جیسے ٹینکر میں پانی نہیں، پیٹرول ہو

بوڑھوں کی ٹانگیں جواب دے گئیں
مرد میلے نوٹ، کچیلے سکے جوڑ توڑ کے ہزار پورا کرنے لگے
عورتیں سجدے میں گر گئیں (یا ویسے ہی)

پچاس کلومیٹر فراق کی گھاٹیوں سے
وہ تیسویں کا چاند
وہ ترقی کا سورج
سکس بلین ڈالر مین کی شان والا
چار چھے ٹایروں پہ ٹاپتا نمودار ہوا

بچے بالٹیاں لے کر بھاگے، میں ڈر گیا
جیسے ٹینکر میں پانی نہیں، پیٹرول ہو

By ادریس بابر

ادریس بابر شاعر، مترجم اور معلم ہیں۔ اپنے شعری کاموں کے اعتراف میں وہ فیض‌ گھر فاؤنڈیشن کی جانب سے فیض ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *