تنہائی کیا ہے؟
بزرگ راتوں میں
چونی کا تخیل
اٹھنی کا تصّور
جسے سرد ہاتھوں سے مردار گدھ شاعری
الٰہ دین کے چراغ کی طرح
رگڑ رہی ہے
روحانی کشادگی کا فریب
اور سمٹے ہوئے الفاظ سے
جھگڑ رہی ہے
اور اس سب کے باوجود
بس ایک زمینی شعلہ
نہیں! کوئی جناتی لفظ نہیں!
جو بزرگ راتوں پر حکمران بن جائے
بس ایک زمینی شعلہ
تنہائی ایک زمینی شعلہ ہے
بزرگ راتوں میں
چونی کا تخیل
اٹھنی کا تصّور
جسے سرد ہاتھوں سے مردار گدھ شاعری
الٰہ دین کے چراغ کی طرح
رگڑ رہی ہے
روحانی کشادگی کا فریب
اور سمٹے ہوئے الفاظ سے
جھگڑ رہی ہے
اور اس سب کے باوجود
بس ایک زمینی شعلہ
نہیں! کوئی جناتی لفظ نہیں!
جو بزرگ راتوں پر حکمران بن جائے
بس ایک زمینی شعلہ
تنہائی ایک زمینی شعلہ ہے
یہ زمین مہاتما کنکر ہے
اسکا آسمان بھی
مہاتما کنکر ہے
اور میں اور تم
ہم شہزادہِ آدم ہیں
ہماری سوچ کا کوڑا
مہاتما کنکر کو
اسکی اوقات یاد دلاتا رہتا ہے
اسکا آسمان بھی
مہاتما کنکر ہے
اور میں اور تم
ہم شہزادہِ آدم ہیں
ہماری سوچ کا کوڑا
مہاتما کنکر کو
اسکی اوقات یاد دلاتا رہتا ہے
کیا ہوا اگر مریخ کے بیٹوں نے لکھا ہے
کہ خدا کو تنہائی نے گھڑا ہے
گھڑا ہوا خدا بھی
مہاتما کنکر کے تڑپتے جسم سے زیادہ
گوشت پوست رکھتا ہے
گھڑا ہوا خدا آدمی شہزادوں کی
مہر بن کر
گھڑی سے ٹپک سکتا ہے
کہ خدا کو تنہائی نے گھڑا ہے
گھڑا ہوا خدا بھی
مہاتما کنکر کے تڑپتے جسم سے زیادہ
گوشت پوست رکھتا ہے
گھڑا ہوا خدا آدمی شہزادوں کی
مہر بن کر
گھڑی سے ٹپک سکتا ہے
وقت خود کو بھی
کتوں کی طرح کاٹ رہا ہے
تم نے گھڑی کو بھونکتے ہوئے نہیں دیکھا؟
کتوں کی طرح کاٹ رہا ہے
تم نے گھڑی کو بھونکتے ہوئے نہیں دیکھا؟
اے تقدیر کے کانپتے ہوئے بوڑھے ہاتھوں
میں شہزادہِ آدم ہوں
میرا باپ بہت بڑا آدمی تھا
حضرت آدم
آخری آدمی کی آخری سانس تک زندہ ہیں
ہم سب
ایک ہی شخص ہیں
بہت افسوس کی بات ہے
انا لٹک گئی پنکھے سے
نام کود گیا چوتھی منزل سے
میں شہزادہِ آدم ہوں
میرا باپ بہت بڑا آدمی تھا
حضرت آدم
آخری آدمی کی آخری سانس تک زندہ ہیں
ہم سب
ایک ہی شخص ہیں
بہت افسوس کی بات ہے
انا لٹک گئی پنکھے سے
نام کود گیا چوتھی منزل سے
وقت جدائی کا کارندہ ہے
شناخت اس نے پیدا کی ہے
اگر تم بھی ایک ہی رفتار سے
گرنے پر مامور کر دیے جاؤ
اور پھر بستر پر گرتی چادر کی طرح
پہلے کونے سے
آخری کونے تک
پھیلا دیے جاؤ
تو تم کیا کرو گے؟
شناخت اس نے پیدا کی ہے
اگر تم بھی ایک ہی رفتار سے
گرنے پر مامور کر دیے جاؤ
اور پھر بستر پر گرتی چادر کی طرح
پہلے کونے سے
آخری کونے تک
پھیلا دیے جاؤ
تو تم کیا کرو گے؟
کائنات میں آج ہے
ایک طویل ترین آج
اور آج خدا ہڑتال پر چلا گیا ہے
فرشتے قلم چھوڑ کر بیٹھے ہیں
بزرگ راتیں کاغذ کو تھوک میں لتھیڑ کر
ہمیں چلا چلا کر مار رہی ہیں
اور ہم اس تھوک میں بھیگے ہوئے
صوفی درویش بن کر
اپنے بھائیوں کو
حقارت سے دیکھ رہے ہیں
ایک طویل ترین آج
اور آج خدا ہڑتال پر چلا گیا ہے
فرشتے قلم چھوڑ کر بیٹھے ہیں
بزرگ راتیں کاغذ کو تھوک میں لتھیڑ کر
ہمیں چلا چلا کر مار رہی ہیں
اور ہم اس تھوک میں بھیگے ہوئے
صوفی درویش بن کر
اپنے بھائیوں کو
حقارت سے دیکھ رہے ہیں
چلو کوئی بات نہیں
تھوکے ہوئے انسانوں سے بھی محبت کرنی ہے
مگر یہ بتا دو کہ اتنے ہزار سال بعد بھی
آج تک سورج کا
چاند کا نام کیوں نہیں رکھا؟
انکے نام رکھ دو
تنہائی کی جھاگ
بیٹھ جائے گی تھوڑی بہت
تنہائی جاسوس ہے
تھوکے ہوئے انسانوں سے بھی محبت کرنی ہے
مگر یہ بتا دو کہ اتنے ہزار سال بعد بھی
آج تک سورج کا
چاند کا نام کیوں نہیں رکھا؟
انکے نام رکھ دو
تنہائی کی جھاگ
بیٹھ جائے گی تھوڑی بہت
تنہائی جاسوس ہے