عمران خان، میرے محبوب ترین راہ نما، کیوں؟
بے پناہ عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب محترمہ شیریں مزاری اور دیگر سینئر رہنما رات دن ایک ہی مدعے پر دماغ کھپا رہے ہیں۔ اور وہ مدعا یہ ہے کہ کس طرح پاکستان کی وزارت عظمی تاحیات خان صاحب کے نام کر دی جائے۔
بنام قبلہ وکعبہ،المشہور و المعروف ٹوپیوں والی سرکار

قبلہ جب کبھی ولایت سے لوٹیں اور ہم بے چاروں سے ہم کلام ہوں تو ان کے لفظ سننے والوں کے کانوں میں رس گھولیں، پہروں سن لیں، مجال ہے جو قبلہ وما علینہ پر اتفاق کریں
لفڑا۔۔۔الیکشن کمیشن کا
جمہوریت کی بقا کے لیے ایک بااختیار، آزاد، شفاف اور موثر الیکشن کمیشن بے حد ضروری ہے، اب سبھی جماعتیں اس اہم نقطے پر متفق نظر آرہی ہیں۔ پھر لفڑا کیا ہے؟!
رضا رومی کے لیے ایک خاموش تحریر
حیرت ہے کہ رضا نے آخر ایسا کیا کہہ دیا تھا کہ جس کے بعد ‘نامعلوم’ افراد کے پاس ان کی جان لینے کے سوا کوئی چارہ باقی نہ رہا۔
“آپ کریں تو ڈانس، ہم کریں تو۔۔۔”
ویسے حضرت آپ کب تک ‘اسلام’ کے نام پر ایسے اوچھے بیانات اُچھال کر معاشرتی انتشار پیدا کرتے رہیں گے؟ میں نے آج تک آپ جناب کے منہ سے کسی جلسے میں اخلاقیات، سماجیات یا اسلام کی رو سے اقلیتی اور بالخصوص انسانی حقو ق کی بات نہیں سنی۔
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے۔۔۔! ۔

رنگ ۔۔! رنگ آنکھ کی کی پہچان ہیں۔رنگ نظر کا ایقان ہیں۔رنگ باتیں کرتے ہیں۔رنگ ،رنگ بھرتے ہیں۔رنگ تخیل ہیں۔رنگ حقیقت ہیں۔رنگ دُنیا کی سب سے بڑی سچائی ہیں۔ ۔ رضا کار اُستاد نے پوچھا!بیٹا آپ کیا پڑھنا چاہتے ہو؟۔ حمزہ بولا!مجھے کچھ نہیں پڑھنا۔۔۔آپ بس رنگ بھرنا سکھا دیجیئے۔۔ ماروی (استاد )کے لئے یہ […]