Categories
شاعری

اب میں پوسٹ بکس میں کوئی خط نہیں ڈالوں گی

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

اب میں پوسٹ بکس میں کوئی خط نہیں ڈالوں گی

[/vc_column_text][vc_column_text]

اب میں پوسٹ بکس میں کوئی خط نہیں ڈالوں گی
جب جب اس کو خط لکھا
جس تک اپنے دل کاحال بتانا تھا
خط کھویا گیا
پوسٹ بکس پر گرا ہوا ڈھکن
میری چوری پکڑ لیتا ہے
شاید ناراض ہو جاتا ہے
میں کیوں کسی غیر مرد کو پکار رہی ہوں
نا جائز تعلقات کی سراسیمگی
مجھے کہیں بے دستور نا کردے
یہی تو شکایت ہے مجھے خود سے
اگر میری ڈاھڑی ہوتی تو
یہ پوسٹ بکس اتنا با دستور نا ہوتا
اور میں آزاد ہوتی

Image: Nick Bantock
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Categories
شاعری

وہ آخری لمحات ان جنازوں پر اُڑھا دیں گے

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

وہ آخری لمحات ان جنازوں پر اُڑھا دیں گے

[/vc_column_text][vc_column_text]

وہ آخری لمحات ان جنازوں پر اُڑھا دیں گے جن پر کوئی رونے والا نہیں
سنسان سڑکوں پر سرسراتی ہوائیں
پیشین گوئی کے نوحے پڑھنے سے پہلے
درختوں میں چھپ گئیں
خالی سڑکوں پر قدم نہیں ہیں
بس قدموں کی چاپ، یہاں سے وہاں
بوکھلائی
ان پتھروں کو کچل رہی ہے
جو ابھی بھی خون کے رنگ سے آشنا ہوئے ہیں
خوابوں کی بالیدگی سے پہلے
چہروں پر تکتی ہوئی آنکھیں جاگ گئی ہیں
اور پوچھ رہی ہیں
ایک دوسرے کو تکتے ہوئے
ہم کہاں ہیں

Image: Ira and Corliss Lesser
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]