Categories
شاعری

بھوک کی قاتلانہ سازش

کوڑا چننے والا لڑکا
روٹی کے ٹکڑے کی تلاش میں
کتنی دیر سے کھڑکی کے سامنے پڑے
کوڑے کے ڈھیر کو
الٹ پلٹ رہا ہے
میرا دل دکھ سے بھر جاتا ہے
مگر میں اس کی مدد سے قاصر ہوں
سوچتی ہوں
اگر ایک کو کھانے کو دے دیا تو
اس جیسے دس اور آ جائیں گے
اور اس طرح ملٹی پلائی ہوتے
ان کوڑا چننے والوں کو کھانا کھلاتے
ساری روٹی ختم ہو جائے گی
پھر میں کیا کھاؤں گی
کھا بھی لوں تو
ان سب کا پیٹ کیسے بھر پاؤں گی
جو میری کھڑکی کے نیچے
لائن بنائے کھڑے ہیں
اس آسرے پر
بچی کچی روٹی کے کچھ ٹکڑے
اور رات کا سالن لے کر اپنے گھر کو جائیں گے
اپنے بھوکے بچوں کو کھلائیں گے
مگر مجھے خوف ہے
ان میں کوئی لٹیرا
چھپ کر مجھ پر وار نہ کر دے
یہی سوچ کر
اپنے بستر میں چھپ کر بیٹھ گئی ہوں
لیکن بھوک کی قاتلانہ سازش
پھر بھی جاری ہے
روٹی صرف ایک ہے
لڑکا اب بھی کوڑے کو پلٹ رہا ہے
میں دکھ سے اسے دیکھتی ہوں
پلیٹ خالی ہے
میں نے ساری روٹی خود ہی کھالی ہے

Image: Kae Ashtin

Categories
شاعری

بھوک کی کئی قسمیں ہیں

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

بھوک کی کئی قسمیں ہیں

[/vc_column_text][vc_column_text]

بھوک کی کئی قسمیں ہیں

 

پیٹ کی بھوک اپنے لیے
ناخنوں اور دانتوں کو تیز رکھنا جانتی ہے
پیٹ کی بھوک
پانی سے بھرے فیڈرپر کپڑا چڑھا دینے سے بچے کومطمئن نہیں کرسکتی

 

دل کی بھوک خواہشوں کی اشتہا سے جنم لیتی ہے

 

ٹانگوں کی بھوک سب سے وحشی بھوک ہے
جوپیٹ اور دل کی سیری کا انتظار نہیں کرتی
یہ بھوک ٹانگوں پر رینگتی ہوئی
پیٹ اور دل کے راستے ذہن پر حملہ آور ہوتی ہے
ٹانگوں کی بھوک جب لگتی ہے
تو آنکھوں، ہاتھوں اور پیروں کی اکائیاں
اضدائی جوڑوں میں منقسم ہو جاتی ہیں

 

میں آج بہت بھوکا ہوں
میرے دل، ذہن اور جسم کے سارے خالی رستوں پر
بے سمت چلنے والے قافلوں کی دھول اڑ رہی ہے
میں
پیٹ
دل
اور ٹانگوں کی بھوک میں پیاس کا طالب بھی ہوں

Image: Kathleen Telesco
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]