Categories
شاعری

آسمان کی چھوٹی سی خواہش

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

آسمان کی چھوٹی سی خواہش

[/vc_column_text][vc_column_text]

کئی زمانوں سے
مسلسل جاگنے کے باعث تھک گیا ہے
ہنگامی حالت کے باعث
انگڑائی لینے تک کی اجازت نہیں دی گئی
اُسے
کس غم میں، کس انتظار میں،
کس خیال میں مسلسل جگایا جا رہا ہے
یہ بھی نہیں بتایا گیا

 

کئی بار اس نے چاہا
چاند، سورج اور ستاروں کو نوچ کر
ایسے ڈسٹ بن میں ڈال دے
جو کسی سے کھل نہ سکے
دھوپ اور چاندنی کو موڑ توڑ کر
کسی تھیلے میں ڈال کر
اس پر اتنا کودے
کہ ان کے سارے کس بل نکل جائیں
لیکن نہیں
کبھی سوچتا ہے
کہیں کوئی چاندنی کا لطف نہ اٹھا رہا ہو
محبوبہ کا چہرہ نہ دیکھ رہا ہو،
ہو سکتا ہے یہ اس کے آخری پل ہوں
دھوپ میں سُکھا رہا ہو کوئی
اپنے بھیگے ہوئے خواب
مجھ سے پوچھتا ہے:
یہ کیسا کانٹا ہے
جو روح میں اٹک گیا ہے
لہو لہان کر رہا ہے میرا دل
قطرہ قطرہ ٹپک رہا ہے
ریزہ ریزہ ہو رہا ہے
کچھ پتا نہیں روح بھی ہے یا نہیں
اور دل یا دماغ بھی
یہ میرا عدم ہے یا وجود
یا دونوں مل کر ایک ہی ہیں
کہیں کوئی دروازہ بھی نہیں اس دیوار میں
مل بھی گیا تو کیا کروں گا
کس کا نام لے کر دستک دوں گا
کیا کہوں گا
اور کوئی آ بھی گیا تو؟

 

کچھ نہیں بس اتنا چاہتا ہوں
کچھ دیر کے لیے سمٹ جاؤں
کچھ دیر کے لیے
پاؤں پسار کر آنکھیں موند لوں
اور اس سے پہلے دیکھوں
کیسا لگتا ہے سب کچھ
میرے بغیر

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Categories
شاعری

فراموشی کی مختصر تاریخ

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

فراموشی کی مختصر تاریخ

[/vc_column_text][vc_column_text]

ہمارے اجداد وہ حروفِ تہجی بھول گئے تھے
جن کی مدد سے وہ چیزوں،
لوگوں اور وقت کو یاد کرتے تھے
اب ہمیں چاہیئں نئے حروف تہجی
تا کہ ہم وہ لفظ بنا سکیں
جو ہمارے دہانوں کے ناپ کے ہوں
ہمیں چاہیئں کچھ گھوڑے
تا کہ ہم اپنے دماغوں کی رفتار جان سکیں
اور ہمیں چاہیئں اپنی امیدوں کے کچھ وارث
ہمارے خوابوں نے کھانا پینا ترک کر دیا ہے
کوئی وجہ بتائے بغیر
وہ صرف اُس لڑکی کے انتظار میں رہتے ہیں
جو لنچ کے وقت صرف ایک پھول خریدنے آتی ہے،
ریجنٹ اسٹریٹ پر
اور سب سے عمدہ پیلے گلاب کا انتخاب کرتی ہے،
اپنی سفید چھڑی سے
یہ تو ہمیں پتا ہے
،موت کا خود رو درخت پوری طرح جڑیں پکڑ چکا ہے
اور اُس کی شاخیں تک دکھائی دینے لگی ہیں
ہمارے خوابوں کی آنکھوں اور کانوں سے
ہمیں اونٹ بنانے کی کوشش مت کرو،
ہم کچھوے ہی رہیں گے
اس ریت پر جو ماضی بھی ہے اور مستقبل بھی
اور جس دن یہ ریت ہمیں چھوڑ کر چلی جائے گی،
ہم ایک حکایت میں تبدیل ہو جائیں
جو کسی کی سُنی ہوئی بھی ہو سکتی ہے

Image: Daehyun Kim
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]