Laaltain

آج کا گیت: جیون ایک دھمال (سرمد صہبائی، پٹھانے خان)

20 جولائی, 2019
Picture of لالٹین

لالٹین

جیون ایک دھمال اُوسائیں
جیون ایک دھمال

تن کا چولا لہر لہو کی
آنکھیں مِثل مَشال
جیون ایک دھمال

سانولے مکھ کی شام میں چمکے
دو ہونٹوں کے لعل
جیون ایک دھمال

وصل کی برکھا باندھ کے نکلی
ست رنگا رومال
جیون ایک دھمال

کس کے دھیان کی رُت میں ڈولے
من کی کچی ڈال
جیون ایک دھمال

تیری چال کی سنگت کرتی
دھڑکتے دل کی تال
جیون ایک دھمال

آنکھوں میں دیدار کی مِستی
تن میں لہو بھونچال
جیون ایک دھمال

سانجھے دُکھ سُکھ سانجھا اَن جَل
سانجھ مویشی مال
جیون ایک دھمال

کِن گہری مُشکی راتوں کے
بھیدی کالے بال
جیون ایک دھمال

سرمدؔ یار تمھیں ہو رانجھو
ملے جو ہیرؔ سیال
جیون ایک دھمال او سائیں
جیون ایک دھمال

ہمارے لیے لکھیں۔