Laaltain
ہمیں کس نگر میں تلاشو گے کن راستوں کی مسافت میں ڈھونڈو گے کس رزم میں ہم کو جیتو گے، ہارو گے کس بزم میں نام لے کر ہمارا پکارو گے تاریخ کے کس ورق میں پڑھو گے زمینوں زمانوں، مکینوں مکانوں کی حد سے پرے کتنا آگے بڑھو گے ہمیں کب، کہاں مِل سکو گے؟
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website