مہاجر دل — سُکھ دا سنیہا آئے
وہ بھوری آنکھوں والا افغان لڑکا جس کی آدھی عمر مہاجر کیمپ کی مٹی میں کسی گمشدہ سکے کی طرح…
میں زہرا ہوں، خود انگلستان کے شمال میں اور دل پاکستان کے دارالحکومت میں ہے۔ بچپن میں کھلونوں سے زیادہ قصے تھے، اور قصوں میں وہ کھلونے جو کبھی خریدے نہیں جا سکے۔ وقت کی جیب ہمیشہ خالی رہی، بس یادوں کی چونی، جذبات کی پھٹی پرچی، اور سوالوں کا پرانا لفافہ سنبھالے رکھا۔ اب جب زندگی سوال بن کر آتی ہے تو جواب کی تلاش نہیں رہتی۔ بس ایک کہانی کا سرا پکڑ لیتی ہوں۔ وہ کہانی کبھی دل کے گوشواروں میں رقم ہوتی ہے کبھی کاغذ پر بکھر جاتی ہے۔ میں جواب نہیں سوال سوچتی ہوں۔ شور نہیں خاموشی لکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں زندگی کی کہانی لکھنے کی کوشش کرتی ہوں کہ مجھے کہانی زندگی سے بڑی لگتی ہے۔
وہ بھوری آنکھوں والا افغان لڑکا جس کی آدھی عمر مہاجر کیمپ کی مٹی میں کسی گمشدہ سکے کی طرح…