شمائلہ وقار: ہمیں ہر وقت کچھ ایسا چاہیئے جو متنازع ہو یا جس کے باعث جھگڑا کھڑا ہو سکے، بات توتو میں میں تک پہنچے، گالم گلوچ کی نوبت آئے، پگڑیاں اچھالی جائیں اور ایک دوسرے کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑی جائے۔
میں تمہیں بتاوں کہ تمہاری وجہ سے میں بگڑا نہیں، بلکہ میں نے سیکھا ہے کہ مجھے ایک عام سا بچہ ہوتے ہوئے بھی ہر قسم کی مشکل کا سامنا کر سکتا ہوںمیں جیان سے بھی بچ سکتا ہوں اور اپنی پسند کے مطابق سب کچھ کر سکتا ہوں۔
ادیبوں کی اموات کا سب سے زیادہ فائدہ شاید ان ناشران نے ہی اٹھایا ہے، پہلے اشفاق صاحب، پھر عبداللہ حسین اور اب انتظار حسین کی کتب کی قیمتوں میں ان کی وفات کے بعد اضافے کا سوچ کر ہی دل کڑھتا ہے اور اس موقع پرستی پر حقیقتاً ماتم کرنے کو دل کرتا ہے۔
ا نکاح نامہ بھی حق مہر، طلاق اور نان نفقے کی ان تمام شرائط کو کاٹ کر نہ صرف پُر کیا گیا ہے بلکہ مجھے ان شرائط کا پابند بنایا گیا ہے جو مجھ سے پوچھے بغیر طے کر دی گئی ہیں۔
اپنے شوہر کے بیرون ملک جانے کے بعد مجھے پہلی بار احساس ہوا کہ تحفظ اور دیکھ بھال کے نام پر ہمارے باپ، بھائی اور شوہر ہمارے ساتھ کس قدر ناانصافی کرتے ہیں۔