پیالی میں طوفان
مدتوں سے جنگوں کے پجاری اپنے ذاتی مفادات کے اوپر خوبصورت نظریات کی ملمع کاری کرتے ہیں گرم گرم نعروں کا سہارا لے کر نکلتے ہیں نسلِ آدم کے خون سے اپنی ہوس کی پیاس بجھاتے ہیں مشرق سے لیکر مغرب تک امنِ عالم کو لہو لہو کر تے ہیں عالمی عدالت میں نجات دہندہ کا لقب پاتے ہیں اور سپر پاور بن کر ساری دنیا کے وسائل کشید کرتے ہیں۔