15 مارچ کو مسیحی عبادت گاہوں کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور لاہور میں مسیحی آبادی یوحنا آباد کے دو چرچوں پر یکے بعد دیگرے خود کش حملے ہوئے۔
کافی عرصہ سے میڈیا کے "مخصوص حصے" اس خیال کو زور شور سے پروان چڑھا رہے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے اور ہندوستان ان تمام دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے جو "پاکستان" میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔
اظہارعامہ کی بازیابی سے مراداس سازگارماحول کی بازیابی ہے جس میں شام کو ہمسائے کسی تھڑے پرموڑھے ڈالے خاتون خآنہ سازچائے اور چٹ پٹے پکوڑوں کے سنگ گرما گرم بحث میں مشغول ہوں جس میں ہارجیت کی فکرنہ ہو۔