فن کدہ

تینوں نے ایک ساتھ فیصلہ کیا اورقدم آگے بڑھا دیئے، مگرکوششوں کے باوجود، راہ داری میں کھڑے معززین شہر کی بڑی تعداد نے، بوڑھے شاعر، منحنی طبلہ نواز اوربیمار مصورکو آگے بڑھنے کا راستہ ہی نہی دیا۔

ابعادِ ثلاثہ

یکایک اس کی زندگی میں سے خلا ناپید ہو گیا۔ اسے لگا جیسے دنیا کی ساری چیزیں ایک دوسرے کے اُوپر پیوست ہو گئی ہوں۔