ملک میں بولی جانے والی قومی اور علاقائی زبانوں کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ پرائمری سطح سے لے کر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔
محفل رقص و موسیقی اپنے عروج پر تھی تہذیب بیگم اپنی مترنم آواز میں سامعین کے دلوں کے تار چھیڑ رہی تھیں۔ بالا خانے میں موجود ہر شخص عالم بے خودی میں جھوم رہا تھا۔
پورا قصبہ آج پھر اجتماعی خاموشی کا شکار تھا- بازار بند پڑا تھا اور اس کے مغرب میں قصبہ کے مرکزی چوک میں لوگ چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں کھڑے چہ میگوئیوں میں مصروف تھے۔عجیب سہما ہوا منظرتھا-