پاکستان کے ہمسائے

14اور 15اگست 1947کی درمیانی شب ایک ساعتِ سعید میں کرہ ارض پر براعظم ایشیا میں پاک باشندوں کاپاک وطن، پاکستان المعروف الباکستان وجود میں آیا۔ قدرت کی ستم ظریفی دیکھےا کہ اس پاک سرزمین کو چاروں طرف سے ناپاک ممالک نے اپنے نرغے میں لے رکھاہے۔

روشن خیال

روشن خیالوں کے مطابق الباکستان کو کئی قسم کے مسائل کا سامنا ہے جن میں ملک میں امن وامان کی مخدوش صورتحال، بڑھتی ہوئی انتہاپسندی ا ورعدم برداشت، آزادیِ اظہارِ رائے پر قدغن، اقلیتوں کا استحصال اورخواتین کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان وغیرہ جیسے فرضی دکھڑے شامِل ہیں۔

میرا پیارا پاکستان

پنجابی ایک بہت ہی وسیع القلب قوم ہے جس نے اس ملک میں دوسری چھوٹی موٹی قوموں، جن میں سندھی،بلوچی اور پختون، سرائیکی وغیرہ شامل ہیں، کو رہنے کی جگہ اور کھانے کو روٹی دے رکھی ہے۔