بشریات کے ماہر اس بات پہ متفق ہیں کہ معاشرتی اقدار اور ڈھانچے ہی دراصل یہ طے کرتے ہیں کہ لوگ آپس میں پیدا ہونے والے جھگڑوں اور اختلافات کیسے نپٹائیں گے
ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان کے معاشی، سماجی اور سیاسی خلفشار میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، معیشت کی دگرگوں صورت حال ایک طرف سے عام پاکستانی کی چیخیں نکلوا رہی ہے تو سیاسی تقسیم اور سماجی مغائرت نے معاشرے میں موجود روایتی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔