ذرا خیال کیجیئے
یہ اُن دنوں کا ذکر ہے جب ہم چھوٹے ہوا کرتے تھے اور آپ تو جانتےہی ہیں ہمارے مُلک میں انسان کا بچہ ہونا کتنا مشکل کام ہے، کوئی بھی، کبھی بھی، کہیں بھی آپ کی پھینٹی لگانے کا پورا پورا آئینی، جمہوری اور اخلاقی حق اپنی جیب میں لئے گھومتا پھرتا ہے۔