Laaltain

عشرہ// ایک دن عورت کا

8 مارچ، 2018

آنکھ بھر، تُو جو یہ خوابوں کے ستارے لئے ہے
یاد رکھ! جیل یا گھر، جو بھی تیری منزل ہو
پاؤں کی جوتی سے بہتر نہ سمجھنے والے
کہتے ہیں پاؤں کی جنت بھی ہمارے لیے ہے

جہاں اک مرد سی آزادی تجھے حاصل ہو
یہ تو طے ہے کہ وہ دنیا ہے تباہی لایق
اِس پہ احسان جتاتے ہوے تھکتے بھی نہیں
ہم جو گنتے ہیں تجھے آدھی گواہی لایق

ہم تجھے اپنے برابر نہ سمجھنے والے
تیرے “ایّام” مناتے ہوئے تھکتے بھی نہیں
Image: Brett Cole

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *