Laaltain

زندگی سے خارج لوگوں کا کوئی عالمی دن نہیں

1 مارچ، 2017
زندگی سے خارج لوگوں کا کوئی عالمی دن نہیں
وہ رقص مر گیا
جو مذہب کے کسی دھاگے سے باندھا نہیں جا سکا
وہ دھمالیں موت کے خوف سے پاگل ہوئیں
جو آنکھ کی چرخیو ں پہ گھومتی تھیں
مر گئے زندگی کا مطلب پوچھنے والے
اور۔۔۔ سوگ کے کنووں میں پھینکا گیا
وہ وقت
جو موت کے پیروں سے رسیاں
لپیٹتا تھا

تم نے دھماکے کی آواز سنی
ہم نے موت کا اعلان
تم نے قیامت کی برہنہ تصویریں اتاریں
ہم نے زندگی کا خوف
ان جسموں کو کھول کر دیکھو
جن میں آنکھیں زندہ گاڑ دی گئیں

ہم اپنے آپ سے بے دخل ہو کر
کیا اس مٹی کے گیت گائیں؟
جو خدا کے بارے سوال کرتی ہے
اور۔۔۔ ہم خدا سے بچھڑنے کے بعد
قبروں کی اجتماعی آبرو ریزی کرتے ہوئے
قتل کر دئیے جاتے ہیں !!

Image: The News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *