Laaltain

نظم مجھے ہر جگہ ڈھونڈ لیتی ہے

5 اکتوبر، 2016

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

نظم مجھے ہر جگہ ڈھونڈ لیتی ہے

[/vc_column_text][vc_column_text]

میں اُسے نہیں ملتا
وہ مجھے ملنے آ جاتی ہے
اطلاع دیئے بغیر

 

میں اُسے نہیں سوچتا
وہ مجھے سوچتی رہتی ہے
اور دیکھ لیتی ہے مجھے
درختوں اور مکانوں کی آنکھوں سے

 

میں اُسے نہیں چُھوتا
مگر وہ بھگوئے رکھتی ہے مجھے
نادیدہ لمس کی بارشوں میں

 

میں اُسے نہیں لکھتا
وہ مجھے لکھتی رہتی ہے
اَن کہے، اَن سنے لفظوں میں
اور پڑھ لیتی ہے مجھے
دنیا کی کسی بھی زبان میں

 

میں کہیں بھی ہوں
وہ مجھے ڈھونڈ لیتی ہے!

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *