Laaltain

روزنامچہ

13 اگست، 2016

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

روزنامچہ

[/vc_column_text][vc_column_text]

زمانے کے خس و خاشاک کا ایندھن
گذشتہ رات کے چولہے پہ
دن کی دھوپ میں رکھ کے جلانا
روز گھر سے کام پر جانا
بسوں پر بیٹھنا
ڈیزل کے زہریلے دھویں کو پھیپھڑوں میں کھینچنا
دکان داروں سے جھگڑنا
دوستوں میں بیٹھ کر
گندے لطیفے قہقہوں میں ڈھالنا
ہمسائیوں سے چھوٹی چھوٹی بات پر ناراض ہونا
رکشے والے سے مناسب بھاؤ پر تکرار کرنا

 

مکتبوں، دانش کدوں سے زندگی کے فلسفے پرمشتمل
جھوٹی کتابیں پڑھ کے آنا
موت کو آسان کرنے کے جتن کرنا

 

“دوست یہ سب سچ ہے لیکن زندگی
کاٹنی ہو تو ہے، بسر کرنی تو ہے
گھات میں ہو منتظر چلّے پہ تیر
ہرنیوں نے چوکڑی بھرنی تو ہے”

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *