صرف سر نہیں تھے جو کٹے تھے۔۔۔۔۔۔۔
خواہشیں تھیں جو کچلی گئی تھیں
خواب تھے جیتے جاگتے ہوئے آنکھوں میں
جو سرد خانوں میں لاوارث پڑے تھے
خواہشیں تھیں جو کچلی گئی تھیں
خواب تھے جیتے جاگتے ہوئے آنکھوں میں
جو سرد خانوں میں لاوارث پڑے تھے
خواب تو ایک سے ہوتے ہیں
ایک سی ہوتی ہیں خواہشیں بھی
ننھی سی، معصوم سی ، ملتی جلتی ہوئیں اک دوجےسے
ہاں نظریں ایک سی نہیں ہوتیں
سوچوں میں ہی بھرے ہوتے ہیں تُو اور میں کے جھگڑے۔۔۔
ایک سی ہوتی ہیں خواہشیں بھی
ننھی سی، معصوم سی ، ملتی جلتی ہوئیں اک دوجےسے
ہاں نظریں ایک سی نہیں ہوتیں
سوچوں میں ہی بھرے ہوتے ہیں تُو اور میں کے جھگڑے۔۔۔
وہاں مردہ خانے میں
باری باری ایک ایک آنکھ بند کرکے بھی دیکھا
پھر بھی کوئی ایک جیسا نہیں دکھا کسی کو
مسجد میں دیے جلانے والے تھے
یا
مندروں میں گھنٹیاں بجانے والے ؟
ایک آنکھ دکھاتی تھی مسلماں
تو ایک کہتی تھی کہ کافر ہے
وہاں دونوں آنکھوں کی بینائی ایک جیسی نہیں تھی
مردہ خانوں میں اب بُو ہورہی ہے!