Laaltain

قائم رسول کالج آف ٹیکنالوجی کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

30 جون، 2014
پنجاب حکومت نے منڈی بہاوالدین میں1912سے قائم رسول کالج آف ٹیکنالوجی کو انجینئرنگ یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رسول کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا منصوبہ 1993میں پیش کیا گیاتھا تاہم اسے یونیورسٹی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اب کئے جا رہے ہیں۔ کالج کی اپ گریڈیشن کے لئے 50 ملین کے فنڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔اپ گریڈیشن کا اطلاق ستمبر سے شروع ہونے والے تعلیمی سال سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رسول کالج میں الیکٹریکل، سول، مکینکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے مضامین میں 50 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔یونیورسٹی اپ گریڈیشن کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلرریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد اکرم کو سونپی گئی ہے۔
طلبہ حلقوں نے اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے اس سے منڈی بہاوالدین اور وسطی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے، طلبہ کے مطابق یونیورسٹی کے قیام سے لاہور اور ٹیکسلا میں قائم انجینئرنگ یونیورسٹیز پر طلبہ کا دباو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *