Laaltain

ہم موت سے زیادہ خوب صورت ہیں

14 فروری، 2017
ہم نے آوازوں کے شہر میں جی کر دیکھا
اس خاموشی کو
جو موت سے زیادہ خوبصورت تھی
جب ہماری آنکھوں کا مطلب
تم آنسوؤں کے سوا کچھ اخذ نہیں کر پائے
تو بارشوں نے ہنسنا چھوڑ دیا

تم نے زمین کی چپ سنی؟
اگر نہیں۔۔۔تو مجھے خود سے علیحدہ کر کے دیکھنا
کون تمہیں مجھ میں شناخت کر پاتا ہے
کون بتا سکتا ہے کہ کتنی قبروں کا
ایک دوسرے میں آنا جانا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *