ہمیں زندہ رہنے کا معاوضہ نہیں دیا گیا
نہ قسطوں میں، نہ پیشگی کچھ اور نہ کام مکمل ہوجانے پر
زندہ رہنے کی اجرت طے کرنے کو
ہم نے کوئی مول تول نہیں کی
شرائط کار کے تعین کا اختیار بھی ہمیں نہیں ملا
زندہ رہنے والوں سے ان کے کوائف نہیں پوچھے گئے
نہ داخلی دروازوں پر ہمارے انگوٹھوں کے نشان جانچے گئے

زندہ رہتے ہوئے مرنے کی ضروریات خریدنے کو
قطارابھی شروع نہیں ہوئی
نبض چلنے کے اوقات کار بتائے نہیں گئے
سانس لینے کے رعایتی دفتری کارڈ ہمیں نہیں ملے
پیشاب کرنے والوں کے حصص کی قیمت نہیں بڑھی
پسینے کی خریدوفروخت کے مرکز کی کھڑکی بند ہے
آنتوں کی توسیع کے منصوبے زیر غور ہیں
انگلیاں چٹخانے پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے
چربی گھٹانے کے ٹینڈر نہیں کھلے

ہم سے پیداہونے کے لیے درخوستیں طلب نہیں کی گئی تھیں
نہ ہم سے سانس لینے کی اہلیت اور تجربہ مانگا گیا
اخباروں نے حاملہ ہونے کی اسامیاں کبھی مشتہرنہیں کی
ہماری اسناد کی تصدیق بھی نہیں ہوئی
کھانے، چبانے، ہضم کرنے اور خارج کرنے کے معاہدوں پہ ہمارے دستخط نہیں
وہ سوال نہیں پوچھے گئے
جو عضوتناسل کی ذمہ داریوں سے متعلق تھے
وہ جواب نہیں مانگے گئے
جو دودھ پلانے کی صلاحیتوں سے متعلق تھے
ہماری حاضریوں کے رجسٹر ہماری جفت کاریوں سے کورے ہیں
ہمیں کوئی ضابطہ کار
کوئی ہدایات نامہ کبھی موصول نہیں ہوا
ہماری کارکردگی کی کہیں جانچ نہیں ہوئی
ہاتھ ملانے والوں کی کسی کانفرنس میں ہمیں بلایا نہیں گیا
پاوں رکھنے والوں کے اجلا س میں ہم نے شرکت نہیں کی

ہمیں زندہ رہنے کے عہدےسے سبکدوش ہونے کا موقع نہیں دیا گیا
ہڑتال کرنے، شکایت کرنے اور یونین بنانے کو نہیں کہا گیا
کھانے کے وقفے کے دوران
برابھلا کہنے کی آزادی نہیں ملی
تاخیر سے پیدا ہونے کی باز پرس نہیں ہوئی
وقت پر پیداہونے کی شاباش نہیں دی گئی
زندہ رہنے کی وضاحت طلب نہیں کی گئی

زندہ رہنے سے پہلے ہمیں
زندہ نہیں رہنے دیا گیا
زندہ رہنے کے دوران ہمیں
زندہ رہنے نہیں دیا گیا
زندہ رہنے کے بعد ہمیں
زندہ نہیں رہنے دیا گیا
زندہ نہیں رہنے دیا گیا
زندہ رہنے کے دوران ہمیں
زندہ رہنے نہیں دیا گیا
زندہ رہنے کے بعد ہمیں
زندہ نہیں رہنے دیا گیا