Categories
خصوصی

جے این یو طلبہ کے حق میں اٹھنے والی نوجوان پاکستانی آوازیں

جواہر لال نہرو یونویرسٹی کے طلبہ کی جدوجہد سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے پاکستان کی بائیں بازو کی ترقی پسند اور روشن خیال طلبہ تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے
جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کی جدوجہد پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے ایک مثال بن کر سامنے آئی ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کی جمہوری آزادیوں، اختلاف رائے، آزادی اظہار رائے اور ہندوستانی سیکولرازم کے دفاع کے لیے جاری جدوجہد سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے پاکستان کی بائیں بازو کی ترقی پسند اور روشن خیال طلبہ تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جے این یو کے طلبہ گزشتہ کئی روز مبینہ طور پر ہندوستان مخالف نعرے لگانے کے باعث ریاستی عتاب کا شکار ہیں۔ حکومتی کارروائیوں کے دوران بعض طلبہ کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ جے این یو طلبہ کی جانب سے ان ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے جو رفتہ رفتہ ہندوستان میں سیکولر قوم پرستی اور ہند توا مخالف تحریکوں کی ایک منظم جدوجہد کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ پروگریسو یوتھ الائنس، (PYA)، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) اور دوسری ترقی پسند طلبہ تنظیموں سے وابستہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور کارکنان نے اس حوالے سے مظاہرے کیے۔ پروگریسو یوتھ الائنس کی اجازت سے ان مظاہروں کی تصاویر لالٹین کے قارئین کے لیے شائع کی جا رہی ہیں۔

 

ملتان
پروگریسو یوتھ الائنس کے اراکین ملتان میں جے این یو طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے
پروگریسو یوتھ الائنس کے اراکین ملتان میں جے این یو طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے
حیدرآباد میں پروگریسو یوتھ الائنس کے اراکین کا مظاہرہ

 

جے این یو طلبہ کی حمایت کوئٹہ میں بھی موجود ہے

 

“کنہیا کمار کو رہا کرو” فیصل آبادی طلبہ کا مطالبہ

 

راولا کوٹ(کشمیر)؛ نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ کا مظاہرہ

 

جے این یو طلبہ کے حق میں مظفر آباد (کشمیر) سے اٹھنے والی نوجوان آوازیں

 

طلبہ جدوجہد کی حمایت پشاور میں

By لالٹین

فکر کی کشادگی اور ذوقِ سلیم کا شعلہ بردار آن لائن جریدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *