Laaltain

نیڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی پہلی تھری ڈی پرنٹر لیب کا افتتاح

7 جنوری، 2016

campus-talks-890x395_c

‘میکر سٹوڈیو’ کے نام سے بننے والی یہ تجربہ گاہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی تجربہ گاہ ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے طلبہ کو تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا اور اس کے ذریعے پاکستان میں اس شعبے کو معیشت کا حصہ بنانا ہے۔
طلبہ اور عام افراد کی تربیت کے لیے پاکستان کی پہلی تھری ڈی پرنٹر لیب کا افتتاح نیڈ یونیورسٹی کراچی میں ہو چکا ہے۔ ‘میکر سٹوڈیو’ کے نام سے بننے والی یہ تجربہ گاہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی تجربہ گاہ ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے طلبہ کو تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا اور اس کے ذریعے پاکستان میں اس شعبے کو معیشت کا حصہ بنانا ہے۔ اس تجربہ گاہ کا افتتاح جنوری 2016 کے پہلے ہفتے کے دوران وائس چانسلر نیڈ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد افضل حق نے کیا۔ افتتاحی تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے کیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے یونیورسٹی طلبہ کے علاوہ اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو بھی تجربہ گاہ میں دستاب سہولیات سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

 

اس موقع پر آفس فار ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC)کی جانب سے تجربہ گاہ کے کام کرنے کے طریق کار پر ایک پریزنٹیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پریزنٹیشن کے دوران ORIC سے وابستہ ارسلان وحید نے بتایا کہ اس تجربہ گاہ کے قیام کا خیال ایک برس قبل سامنے آیا تھا۔ ارسلان وحید کے مطابق اس تجربہ گاہ کی سہولیات تک تمما طلبہ اور عملے کو رسائی حاصل وہ گی۔ انہوں نے اس تجربہ گاہ کو اپنے طور پر سیکھنے اور مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایک تربیتی پلیٹ فارم بنانے کی امید بھی ظاہر کی۔ ارسلان وحید کے مطابق پاکستان کے تمام بڑے تدریسی اداروں میں ایسی تجربہ گاہوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ ان کے نزدیک اس قسم کی تجربہ گاہیں مختلف ماہرین اور پیشہ ور افراد کی موجودگی کے باعث تربیت کے لیے بہترین ماحول فراہم کر سکتی ہیں۔ تقریب میں ایکسپلورر تھری ڈی کے سی ای او بھی شریک تھے جنہوں نے تھری ڈی پرنٹر کے کام کرنے کے طریق کار سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
تدریسی حلقوں نے اس پیش رفت کو پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی اور جدید علوم متعارف کرانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

Image: Express Tribune

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *