میں ںے بہت سا وقت ضائع کر دیا
اس کے ہونٹوں پر پھول کھلانے
اور اسے ملنے کے لیے
وقت نکالنے میں
میں ںے بہت سا وقت ضائع کر دیا
اور اسے ملنے کے لیے
وقت نکالنے میں
میں ںے بہت سا وقت ضائع کر دیا
ایک گیت کو ڈھونڈنے اور گنگنانے میں
اپنے قدموں سے
ایک راستے کو جدا کر کے
کسی اور طرف نکل جانے میں۔۔۔
اپنے لہو میں ایک آگ کو سرد کرنے
ایک خواب کی پکڑ سے نکلنے
اور بے اماں دنوں کے ساتھ
قدم ملا کر چلنے میں۔۔۔۔
اپنے قدموں سے
ایک راستے کو جدا کر کے
کسی اور طرف نکل جانے میں۔۔۔
اپنے لہو میں ایک آگ کو سرد کرنے
ایک خواب کی پکڑ سے نکلنے
اور بے اماں دنوں کے ساتھ
قدم ملا کر چلنے میں۔۔۔۔
دل اور دنیا کے درمیان
ایک پل بنانے
اور اس پر سے گزرنے کی اذیت میں۔۔۔
ایک پل بنانے
اور اس پر سے گزرنے کی اذیت میں۔۔۔
جوتے چمکانے اور اپنا میلا لباس تبدیل کرنے میں
دوڑ کی ابتدائی لکیر تک آنے
چلتی گاڑی کے آخری ڈبے تک
پہنچنے کی کوشش آغاز کرنے میں۔۔۔
دوڑ کی ابتدائی لکیر تک آنے
چلتی گاڑی کے آخری ڈبے تک
پہنچنے کی کوشش آغاز کرنے میں۔۔۔
میں ںے بہت سا وقت ضانع کر دیا
اپنی مٹی سے دور
ایک گھر کے لیے اینٹیں اکٹھی کرنے
اور دوسروں کے درمیاں
جگہ بنانے میں
اسے دیکھنے
اور دیکھ کر گزر جانے میں۔۔۔۔۔
اپنی مٹی سے دور
ایک گھر کے لیے اینٹیں اکٹھی کرنے
اور دوسروں کے درمیاں
جگہ بنانے میں
اسے دیکھنے
اور دیکھ کر گزر جانے میں۔۔۔۔۔
حالانکہ
اتنے وقت میں ۔۔ بہت سے
باغ لگائے جا سکتے تھے
بہت سی دھوپ جمع کی جا سکتی تھی
اور
کہیں بھی پہنچا جا سکتا تھا
اتنے وقت میں ۔۔ بہت سے
باغ لگائے جا سکتے تھے
بہت سی دھوپ جمع کی جا سکتی تھی
اور
کہیں بھی پہنچا جا سکتا تھا
افسوس۔۔۔۔۔
تأسف کے دھوئیں سے
میرا دم گھٹنے لگا ہے
اور اس جلتے مکان سے
شاید ۔۔ تم بھی
مجھے باہر نہیں نکال سکتے !
تأسف کے دھوئیں سے
میرا دم گھٹنے لگا ہے
اور اس جلتے مکان سے
شاید ۔۔ تم بھی
مجھے باہر نہیں نکال سکتے !
Image: alfredo castañeda