Laaltain

میں اندھیرے کی بات سے متفق ہوں

26 جنوری، 2017
میں اندھیرے کی بات سے متفق ہوں
ہم نے گالیوں کا تہوار منایا
اور۔۔۔ گریبان پھاڑ کر پرچم بنا لئے
جب ہماری نفرت کا قومی دن منایا جاتا ہے
ہماری زبانیں اگالدان بن جاتی ہیں
تم اپنے آپ کو کتنا تھو ک سکتے ہو؟

کتنی قبروں کی مٹی
ان انگلیوں میں جمع ہوئی
جو اشارے کے لئے تخلیق کی گئیں
تم کس سڑک کی ایجاد ہو؟
کون سی سرخ بتی بولنا سکھائے گی تمہیں
کون تمہارے خوف سے بیچ ڈالے گا اپنی آنکھیں
تمہیں مغلظات بکنی ہوں گی
سورج تمہارا مقدمہ نہیں لڑ سکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *