پیاس کی شدت سے
جب آنکھ کھلی
تو گھر میں پانی نہ تھا
بس ایک گلاس کی تہہ میں
دو گھونٹ پانی
میں نے تڑپ کر
گلاس اٹھا لیا
لیکن پھر خیال آیا
وہ جب باہر سے آئے گا
وہ بھی تو پیاسا ہو گا
اسکے حلق میں بھی
کانٹے پڑ رہے ہونگے
اس کی زبان بھی سوکھی ہو گی
اس کے ہونٹ بھی
خشک پتوں جیسے ہوئے ہونگے
اور پیاس کی شدت سے
وہ کانپ رہا ہو گا
پھر میں یہ انمول خزانہ۔۔۔
یہ دو گھونٹ پانی
اسے پیش کروں گی
اور بتاؤں گی
کہ میں نے کتنی عظیم قربانی دی ہے
اپنی پیاس کا نقشہ کھینچوں گی
اور وہ گیلی آنکھوں کے ساتھ
میرا ماتھا چوم لے گا
تب میری انا
جسے لوگ محبت کہتے ہیں
خوشی سے ناچے گی
اتنے میں وہ آ پہنچا
میرا محبوب۔۔۔۔
میری انا کی تسکین۔۔۔
لیکن وہ تو پیاسا نہ تھا
اور اس کے تروتازہ چہرے کو دیکھ کر
مجھے اس پر شدید غصہ آیا
جب آنکھ کھلی
تو گھر میں پانی نہ تھا
بس ایک گلاس کی تہہ میں
دو گھونٹ پانی
میں نے تڑپ کر
گلاس اٹھا لیا
لیکن پھر خیال آیا
وہ جب باہر سے آئے گا
وہ بھی تو پیاسا ہو گا
اسکے حلق میں بھی
کانٹے پڑ رہے ہونگے
اس کی زبان بھی سوکھی ہو گی
اس کے ہونٹ بھی
خشک پتوں جیسے ہوئے ہونگے
اور پیاس کی شدت سے
وہ کانپ رہا ہو گا
پھر میں یہ انمول خزانہ۔۔۔
یہ دو گھونٹ پانی
اسے پیش کروں گی
اور بتاؤں گی
کہ میں نے کتنی عظیم قربانی دی ہے
اپنی پیاس کا نقشہ کھینچوں گی
اور وہ گیلی آنکھوں کے ساتھ
میرا ماتھا چوم لے گا
تب میری انا
جسے لوگ محبت کہتے ہیں
خوشی سے ناچے گی
اتنے میں وہ آ پہنچا
میرا محبوب۔۔۔۔
میری انا کی تسکین۔۔۔
لیکن وہ تو پیاسا نہ تھا
اور اس کے تروتازہ چہرے کو دیکھ کر
مجھے اس پر شدید غصہ آیا