Laaltain

سنگترے کے بنجر پیڑ کا گیت

9 جون، 2014
گارسیا لورکا کی نظم ‘Song of a bar­ren orange tree’ کا ترجمہ
لکڑ ہارے !
کاٹ ڈالو میرے سائے کو مجھ سے
نجات دلا دو مجھے بے ثمری کے عذاب سے
میں آئینوں کے درمیان کیوں پیدا ہوا
دن میرے گرد چکر لگاتا ہے
رات اپنے تمام تاروں میں مجھے نقل کرتی ہے
میں رہنا چاہتا ہوں
اپنے عکس کے بغیر
تا کہ خواب دیکھوں
کہ چیونٹیاں اور جڑی بوٹیاں
میرے پتے اور طوطے ہیںٗ

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *