Laaltain

خواہش کی ٹافی

15 جون، 2017
اب تم نے ریپر کھول ہی لیا ہے تو سنو
اس ٹافی کو چوس کر یا چبا کر ختم کرو
اس کے اندر ایک ببل ہے
چباو، چباو، چباتے جاؤ
اور جبڑے تھکتے ہی جادو ہو گا
ببل بن جائے گا ٹافی
اب تم اس ٹافی کو چوسو یا چباؤ
بہتر یہ ہے کہ چوسو، چوستے جاؤ
اس کے اندر سے نکلے گا
ایک اور ببل
اور وہ جبڑوں کے تھکتے ہی
بن جائے گا ٹافی
جادو ہے
خواہش کی ٹافی
ایک مسلسل جادو
اب چوسو یا چباؤ
مرضی تمہاری ہے
موجود سے بیزاری ہی
اصل بیماری ہے

Image: TOMAAS

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *