کائنات میں شام ہو گئی ہے
سب چیزیں
ٹہل رہی ہیں
فرشتے گھر چلے گئے ہیں
خدا اونگھ رہا ہے
ملکی وے
کل کی بچی ہے
وقت بہت چھوٹی چیز ہے
سب چیزیں
ٹہل رہی ہیں
فرشتے گھر چلے گئے ہیں
خدا اونگھ رہا ہے
ملکی وے
کل کی بچی ہے
وقت بہت چھوٹی چیز ہے
یہ آسمان نہیں ہے
یہ آنکھیں ہیں
یہ مجھے اور تمھیں دیکھ رہی ہیں
ہمیں دیکھ رہی ہیں
ہم کون ہیں؟
ہم گھبراہٹ ہیں
یہ آنکھیں ہیں
یہ مجھے اور تمھیں دیکھ رہی ہیں
ہمیں دیکھ رہی ہیں
ہم کون ہیں؟
ہم گھبراہٹ ہیں
ہم شام کی اداسی سے
پانی میں سے گھبرا کر اٹھے ہیں
ہم اپنے ننگے سورج کے نیچے
اس تھوڑی سے روشنی میں
سر چھپا کر بیٹھے ہیں
ہم کبھی خود کو دیکھتے ہیں
کبھی باہر جھانکتے ہیں
پانی میں سے گھبرا کر اٹھے ہیں
ہم اپنے ننگے سورج کے نیچے
اس تھوڑی سے روشنی میں
سر چھپا کر بیٹھے ہیں
ہم کبھی خود کو دیکھتے ہیں
کبھی باہر جھانکتے ہیں
یہ سیارے کی سواری
کب تک چلے گی؟
کیا ہماری نسلوں کی نسلیں
ہمیشہ اس شام کی آنکھوں میں
ڈوبتی رہیں گی؟
اتنا ہونے کے خیال سے ہی
انسان ٹھٹھر کر رہ جاتا ہے
خدا کا شکر ہے ہمیں
قسط وار شائع ہونے کی
اجازت ہے
اگر ہم ایک ہی ساتھ ہوتے
اور بس ہوتے ہی رہتے
تو کاش یہ سوچ کر ہی ہمیں
موت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے
موت بہت اچھی عورت ہے
یہ کچھ بھی ہو جائے
آپ کا بھلا ہی کرنے آتی ہے
کب تک چلے گی؟
کیا ہماری نسلوں کی نسلیں
ہمیشہ اس شام کی آنکھوں میں
ڈوبتی رہیں گی؟
اتنا ہونے کے خیال سے ہی
انسان ٹھٹھر کر رہ جاتا ہے
خدا کا شکر ہے ہمیں
قسط وار شائع ہونے کی
اجازت ہے
اگر ہم ایک ہی ساتھ ہوتے
اور بس ہوتے ہی رہتے
تو کاش یہ سوچ کر ہی ہمیں
موت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے
موت بہت اچھی عورت ہے
یہ کچھ بھی ہو جائے
آپ کا بھلا ہی کرنے آتی ہے
میں سمجھتا ہوں ہر صاحبِ عقل کو
آخرت پر یقین رکھنا چاہیے
ہم انسانوں کو
گم ہو جانا زیب ہی نہیں دیتا ہے
ہر ایک انسان
ایک کائنات ہوتا ہے
وہ خدا خدا ہوتے ہو جاتا ہے
مرنے سے مر نہیں سکتا
یہ ہمارا غرور ہے
آخرت پر یقین رکھنا چاہیے
ہم انسانوں کو
گم ہو جانا زیب ہی نہیں دیتا ہے
ہر ایک انسان
ایک کائنات ہوتا ہے
وہ خدا خدا ہوتے ہو جاتا ہے
مرنے سے مر نہیں سکتا
یہ ہمارا غرور ہے
مگر کیسا غرور ہے؟
شام کی گھڑی سینہِ ہستی سے
چپک کر بیٹھی ہے
اور شرارت سے ہمیں
غرور کرتا دیکھ رہی ہے
شام کی گھڑی سینہِ ہستی سے
چپک کر بیٹھی ہے
اور شرارت سے ہمیں
غرور کرتا دیکھ رہی ہے
ہم انسان اپنے ننگے سورج کے نیچے
ہمیں دھوپ کے پیچھے
اندھیرا نہیں نظر آتا
دھوپ خودکشی کرنے سے روکنے میں
مدد کرتی ہے
ہمیں دھوپ کے پیچھے
اندھیرا نہیں نظر آتا
دھوپ خودکشی کرنے سے روکنے میں
مدد کرتی ہے
وقت ایک نوحہ گر ہے
یہ الو کا پٹھا ہمیشہ
روتا رہے گا
اس ماحول میں یہ مان بھی لینے سے
بہت فرق پڑتا ہے
کہ آوازیں کائنات کے باہر سے اندر
اور اندر سے باہر جاتی رہتی ہیں
تم کبھی اکیلے بیٹھ کر
بول کر دیکھو
یہ الو کا پٹھا ہمیشہ
روتا رہے گا
اس ماحول میں یہ مان بھی لینے سے
بہت فرق پڑتا ہے
کہ آوازیں کائنات کے باہر سے اندر
اور اندر سے باہر جاتی رہتی ہیں
تم کبھی اکیلے بیٹھ کر
بول کر دیکھو