میں تمہاری آواز کے پہلو میں سویا
یہ بہت خوشگوار تھاتمہاری گرم چھاتیوں نے میرے کلیسا کو ڈھانپ لیاتم کوئی گیت گا رہی تھی جسے میں یاد نہ رکھ سکاشاید وہ ان شاخوں اور پانیوں کے متعلق تھا جو تمہاریرات میں آواہ پھرتے تھےیا تمہارے اس بچپن کا گیت جو بچپنکہیں لفظوں کے نیچے آ کر دم توڑ گیامجھے نہیں یاد تم کونسا گیت گا رہی تھیمیں تمہاری آواز کے پہلو میں سویا مجھے نہیں یاد تم کیوں رو رہی تھیشاید ایسے ہی یا سورج کی اداسی کے لئےیا شاید محبت اور رحمدلی کے لئےمجھے نہیں یاد تم کیوں رو رہی تھیمیں تمہاری آواز کے پہلو میں سویااور میں تمہیں پیار کر رہا تھا
رومانیہ کے شاعر نچیتا سٹینیسکوترجمہ: مدثر عباس
